ایران پر کسی بھی وقت اسرائیلی حملے کا امکان
دبئی (مشرق نیوز) ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔ اس کے جواب میں ایران کی طرف سے بھی بھرپور حملوں کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔ یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایرانی حملے میں اسرائیل کا فضائی دفاع کا نظام آئرن ڈوم بہت حد تک ناکام ہوگیا تھا۔اب امریکہ نے زمین سے فضا میں میزائل مار گرانے کا سسٹم بھی اسرائیل پہنچادیا ہے۔ امریکہ نے اپنے حلیف کو میزائل بیٹری بھی فراہم کی ہے۔ امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی اینٹی میزائل بیٹریز کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کیا جائے گا۔ یہ بیٹریاں ایران کے میزائل مار گرانے میں کلیدی کردار کی حامل ہیں۔

















