اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کرپشن، سرخ فیتہ، کمزور کاروباری ماحول پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے،آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کرپشن مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی ختم ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو آزاد و خود مختار بنایاجائے،کرپشن ختم کرنے کیلئے تحقیقاتی نظام بہتر ،جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کےلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیاانسداد کرپشن کےلئے اقوام متحدہ کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار،کرپشن کےخلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر،سرکاری افسروں کے اثاثوں ،آمدن کے گوشواروں کو پبلک کیا جائے،فروری تک سرکاری افسروں ،اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے قانون سازی ،ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔
آئی ایم ایف نے کہانیب کو کرپشن کی تحقیقات کےلئے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا، سرکاری اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،ذرائع کے مطابق حکومت نے کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام اورفروری 2025 تک ضروری قانون سازی کرنے کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرا دی،اراکین پارلیمنٹ کی طرزپر تمام سینئر بیوروکریٹس کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر ،نیب کو ختم کرنے کی بجائے زیادہ مو¿ثر ،بااختیار بنایا جائےگا،سول سروس ایکٹ میں ترمیم کرکے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام افسروں،اہل خانہ کے اندرون و بیرون ملک اثاثے عام کئے جائیں گے، عوامی عہدیداروں کا احتساب سخت ،ناجائز اثاثے بنانے سے روکا جائےگا۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















