پاکستان ایمنسٹی سکیموں پر پابندی،1723 ارب کے اضافی ٹیکس لگائے،آئی ایم ایف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ایمنسٹی سکیموں پر پابندی،1723 ارب کے اضافی ٹیکس لگائے،آئی ایم ایف نے نئی شرائط پیش کردیں۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا رواں مالی سال کے دوران 1723 ارب کا اضافی ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا،پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی جاری نہیں کرے گا، کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ یا مراعات نہیں دی جائیں گی،صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم کریں گی، زرعی ٹیکس وفاقی حکومت کے انکم ٹیکس ،کارپوریٹ ٹیکس کے برابر ہوگا، زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم یکم جنوری تک کردی جائیں گی، یکم جولائی 2025 سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی شروع کی جائے گی۔

شرائط میں کہا گیاپرسنل ،کارپوریٹ انکم ٹیکس سے 357 ارب جمع کیے جائیں گے، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 286 ارب کی آمدنی ہوگی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا دائرہ کار بڑھانے سے 413 ارب کا ٹیکس جمع ہوگا، ودہولڈنگ ٹیکسز کے ذریعے 240 ارب کا ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ، مختلف شعبوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کو 10فیصد کیا جائے گا،پیسٹی سائیڈز ،فرٹیلائزرز پر 5 فیصد اضافی ایکسائز ڈیوٹی عائد ،نئے قومی مالیاتی معاہدے کی منظوری لی جائے گی،قومی مالیاتی معاہدے کے تحت صوبوں کو بعض اخراجات کی ذمے داری دی جائے گی، اعلیٰ تعلیم، صحت ، سماجی تحفظ کے اخراجات صوبائی ذمے داری ہوں گی ،صوبائی حکومتیں اپنی ٹیکس آمدن بڑھانے کے اقدامات کریں گی،ٹیکس پالیسی آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

شرائط میں مزید کہا گیاوزارت خزانہ اضافی بجٹ کے اخراجات کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرے گی، وفاقی حکومت کی مداخلت روکنے کےلئے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے گی،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ،کیپٹو پاور پلانٹس کا استعمال بند ،گیس کے ششماہی ٹیرف کا نوٹیفکیشن بروقت ،خصوصی اقتصادی زونز کو دی گئی مراعات کے خاتمے کا پلان تیار کیا جائےگا۔