اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ،پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح 40.5 فیصد تک جائے گی،عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں عالمی بینک نے کہااستحکام کیلئے سیاسی اتفاق رائے اور آئی ایم ایف پروگرام پرعمل ضروری ہے،سالانہ 16 لاکھ نئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ناکافی ہیں،بڑھتی غربت کی وجہ سست معاشی ترقی رہی ہے،رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 2.8 فیصد ہے ،کرنٹ اکاونٹ خسارے کا تخمینہ 0.6 ،مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد ہے۔
عالمی بینک نے کہاپاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا اور پاور جنریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان رہا، بجلی ترسیل و تقسیم بھی ناقص منصوبہ بندی کا شکار رہی،پاکستان معاشی بحران سے باہر آیا ، معاشی ترقی 2.5 فیصد رہی ،زرعی شعبے نے بھی ترقی کی ، مہنگائی کی شرح کم ہوئی تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرض مسئلہ ہے،ایکسچینج ریٹ میں استحکام ،زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوگئے،پاکستان کی لیبر فورس میں خواتین کا تناسب جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے،پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نقائص نے بجلی کی قیمت بڑھا دی، جنوبی ایشیائی ریجن میں آپس میں کم تجارت ہو رہی ہے۔
پاکستان معاشی بحران سے باہر ،پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ،غربت بڑھے گی،عالمی بینک



















