اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان فائلر کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا، چیئرمین ایف بی آر نے خبر دار کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہاانکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہے،گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے،وزیر اعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔
نان فائلر کےخلاف نومبر سے وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز



















