اسرائیل،امریکہ ایرانی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لے:سی آئی اے
واشنگٹن:(خواجہ فاروق) سی آئی اے چیف ولیم برنس نے کہا ہے ایران نے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں سے اپنی حیران کن عسکری صلاحیتوں کو ظاہر کردیا،امریکہ،اسرائیل کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔
ولیم برنس کے بقول فی الحال ایسا لگتا ہے اسرائیل اور ایران براہ راست جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے میں جنگ کا خطرہ بہرحال ایک حقیقت ہے جس کے باعث کشیدگی اور تناﺅمیں اضافہ ہو رہا ہے۔
سی آئی اے چیف نے مزید کہا اسرائیل جوابی حملے کےلئے بہت احتیاط سے کام لے رہا ہے لیکن اس سوچ بچار کے باوجود وہ کوئی غلط قدم اٹھا سکتا ہے اور پھر چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی،ولیم برنس نے حماس اسرائیل مذکرات پر کہا مذاکرات کاروں کو خطے میں طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کر کڑے فیصلے لینا ہوں گے۔

















