ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

دبئی(ایم این پی)بھارت نے ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تمام بیٹرز ذمہ دارانہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں،اننگز 104رنز تک محدود رہی،ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈھی نے صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے ہدف 19ویں اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،اروندھتی ریڈھی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔