اساتذہ قوم کے معمار،فیکلٹی ارکان کی فلاح و بہبود اوّلین ترجیح ہے: ڈاکٹر شاہد منیر
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یو ای ٹی لاہور میں ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن (ٹی ایس اے) کی جانب سے یوم اساتذہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) فیکلٹی ممبران، انتظامیہ اور اساتذہ کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ہمیں اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہئے اور بدلے میں اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہئیں۔ ایک کامیاب معاشرہ بغیر محنتی اساتذہ کے ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکلٹی اراکین کی فلاح و بہبود ان کی قیادت کی اوّلین ترجیح ہے۔ڈاکٹر شاہد منیرنے ترقیوں کے منتظر اساتذہ کو خوشخبری دیتے ہوئے جلد ہی زیرالتوا پروموشن کیلئے سلیکشن بورڈ بلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شرکاءکو یقین دلایا کہ طویل مدت سے مو¿خر 25 فیصد الاو¿نس، جو مالی مشکلات کی وجہ سے معطل تھا، یونیورسٹی کی مالی صورتحال بہتر ہوتے ہی تمام ملازمین اور اساتذہ کیلئے بحال کیا جائیگا۔تقریب میں ٹی ایس اے قیادت نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی ضرور ترقی کی منازل طے کرے گی اور ٹی ایس اے اساتذہ کمیونٹی کی ترقی اور بہتری کے بارے میں پر امید ہے۔ تقریب میں تمام فیکلٹیز کے ڈینز شعبہ جات کے سربراہان، ٹی ایس اے کے صدر ڈاکٹر امجد حسین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف رفیق، اور ڈائریکٹر پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویر قاسم نے شرکت کی۔



















