بیروت،غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیل نے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ کردیا۔
اسرائیلی فوج نے کہابیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللہ کے سینئررہنما ہاشم صفی الدین تھے،شہیدہونے والوں میںلبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیلئے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما یوسف انیسی بھی شامل ہیں،حزب اللہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دئیے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے کے طولکرم پناہ گزین کیمپ پر حملے سے بچوں سمیت 18افراد شہید ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق 20 سال میں پہلی مرتبہ ہے اسرائیل نے مغربی کنارے میں کسی ٹارگٹ یا بلڈنگ کو نشانہ بنانے کےلئے فائٹر جیٹ طیاروں کا استعمال کیا۔
حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کردیا،اسرائیل کادعویٰ

















