اسلام آباد: ( ) الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں کے ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔
ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جونئیر وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی نہیں پہنچ سکا، جواب جمع کرانے اور دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے 9 اکتوبر کو جواب اور دلائل دیئے جائیں، 9 اکتوبر کے بعد کوئی موقع فراہم نہیں ہوگا اور فیصلہ کر دیا جائے گا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ٹریبونل تبدیلی کیس: پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے آخری موقع

















