کوئٹہ: باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری،7 جاں بحق، درجنوں زخمی

کوئٹہ(بیورورپورٹ)کوئٹہ میںباراتیوں کی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری،3 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ،30سے زائد زخمی ہوگئے۔

مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹاو¿ن سے باراتیوں سے بھری بس بلیلی جارہی تھی ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دےدیا ۔