واشنگٹن (خواجہ فاروق) سوال کرنے پر سید قمر رضا سیخ پا، صحافیوں پر کرسیوں سے حملہ، دھمکیاں بھی دیں، چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا سے صحافتی تنظیم فورتھ پلر کے چیئرمین فاروق مرزا نے صحافیوں کو کمیونٹی کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا سوال پوچھا تو قمر رضا غصے میں آگئے، جواب دینے کی بجائے کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں تمہیں پاکستان میں دیکھ لوں گا۔ قمر رضا نے کہا صحافیوں کو مدعو کر نے کی ذمہ داری قونصل جنرل نے لی تھی آپ ان سے پوچھیں، فاروق مرزا اور پاکستان سے آئے دیگر صحافیوں نے باعزت طریقے سے اپنے سا تھ کھانے پر بٹھایا اور اطمینان سے بات کر نا چاہی مگر قمر رضا نے کسی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دینے کی بجائے کرسیاں چلا دیں۔ فاروق مرزا نے کہا پو لیس کو کال کی تو قمر رضا کے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے چند کارکنوں نے منتیں کیں، قمر رضا پاکستان کی نما ئند گی کررہے ہیں، اگر گرفتار ہوگئے تو ملک کی بڑی بدنامی ہوگی، میں نے ملک کاخیال کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کردیا۔
سوال کرنے پر سید قمر رضا سیخ پا، صحافیوں پر کرسیوں سے حملہ، دھمکیاں

















