متوازن غذا،ورزش عاضہ قلب سے بچاﺅ کیلئے اہم ہے: مجتبیٰ احمد
اسلام آباد:(بیورو رپورٹ) ملک کے معروف ماہرین صحت نے دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا ،ہائی بلڈ پریشر تمباکو نوشی ، غیر متحرک طرز زندگی ،ذیابیطس، موٹاپا اور مضر صحت خوراک کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے روزانہ 30 منٹ کی ورزش چہل قدمی ذہنی دباﺅ سے بچاﺅ، تمباکو نوشی ترک کرنا کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال مضر صحت کھانوں سے پرہیز ، متناسب وزن دل کی بیماریوں سے بچاﺅ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹر مجتبیٰ احمد کیانی،ڈاکٹر محبوب الرحمان، ڈاکٹر شعیب اور ڈاکٹر مدیحہ بٹ نے عارضہ قلب کے حوالے سے عالمی دن کے حوالے سے سرل کمپنی کے زیراہتمام این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
ماہرین نے کہاپاکستان سمیت دنیا بھر میں عارضہ قلب ، انسانی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، 29 ستمبر دنیا بھر میں امراض قلب کی آگاہی کے حوالے سے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد دل کے امراض سے متعلق آگاہی ، روک تھام، بروقت تشخیص اور مساوی علاج کی سہولیات کا حصول ہے۔



















