نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے کہا ہے شہباز حکومت،عوام کےساتھ گہرا تعلق ہے،پاکستان معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی بحالی تمام پاکستانیوں کےلئے فائدہ مند ہے۔
انٹرویو میںڈونلڈ لو نے کہامعیشت کی بحالی نہ صرف نوجوانوں بلکہ تمام پاکستانیوں کےلئے فائدہ مند ہے،پاکستانی وزیرخزانہ اورنگزیب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ، معاشی منصوبے و اصلاحات جاننے کا موقع ملا، منصوبے آسان نہیں لیکن پاکستان کا مستقبل ہیں،منصوبوں سے پاکستان معیشت مستحکم کرے گا، امریکہ چاہتا ہے پاکستان کامیاب ہو۔
پاکستان معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے: امریکہ

















