ہتھیار نہیں ڈالوں گا: فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ کا بیان

فلوریڈا (مشرق نیوز) فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک فائرنگ کے واقعہ کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی،جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں، اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں کسی صورت ہتھیارنہیں ڈالوں گا۔