ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ،سابق امریکی صدر محفوظ رہے

فلوریڈا:(مشرق نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ،سابق امریکی صدر محفوظ رہے،ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں گالف کلب کے قریب ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک 2افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے،سابق امریکی صدر محفوظ ہیں،سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔