تہران ،ماسکو (مشرق نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل منتقل نہیں کیا۔ ان کے ملک کے خلاف امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ممالک کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک بار پھر امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ممالک ناقص انٹیلی جنس معلومات اور غلط منطق کی بنیاد پر کارروائی کر رہے ہیں۔ یورپی ٹرائیکا برطانیہ، جرمنی اور فرانس ہیں۔ ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں کا جواب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ایران کی جانب سے روس کو ہتھیار بھیجنے کی تردید

















