لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے پہلی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دےدی،وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کا پہلا ایکشن پلان اور اپنی نوعیت کی پہلی جامع پالیسی تیار کر لی گئی، ایکشن پلان پر عمل درآمد کےلئے وسائل بھی فراہم کئے گئے ہیں، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ایکشن پلان اور کلائمٹ ریزیلی انٹ پنجاب پالیسی کا باضابطہ اجرا کریں گی، پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تمام پہلوﺅں اور ان کے حل کےلئے عملی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ملکی اور غیرملکی ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی اور ایکشن پلان تیار کیا گیا، 30 عالمی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ایکشن پلانز، معاہدوں، پالیسی دستاویزات اور وعدوں کو کلائمیٹ ریزلینٹ پنجاب پالیسی اور ایکشن پلان میں شامل کیا گیا ہے،عالمی ماحولیاتی ڈونرز، سول سوسائٹی، محقی، ماحولیات کے تحفظ کےلئے کام کرنے والی ملکی تنظیموں کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں، پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے، روک تھام، جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ، فضائی وآبی آلودگی کے سدباب کے اقدامات شامل ہیں،پنجاب قومی جی ڈی پی میں 54.2 فی صد حصہ ڈالتا ہے موسمیاتی تبدیلیاں اس کی ترقی کی شرح کو متاثر کررہی ہیں،وسطی اور مشرقی پنجاب میں 7 لاکھ شہری گرمی کی شدید لہر(ہیٹ ویو) کے خطرے کا شکار ہیں، پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کے نقصانات، سیلاب سے تباہی اور بارشوں کی شدت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ساڑھے 51 کروڑ ڈالر کے مالی نقصانات کا تخمینہ ہے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراء، پارلیمانی اور انتظامی سیکرٹریز نے ملاقات کی،مریم نواز نے محکمانہ میٹنگ میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو بھی مدعو کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی اور 40 سالہ ترقی کو 4 سال میں تباہ وبرباد کر دیا گیا، شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی سے آگے بڑھتے،ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں جو محنت ہوئی، وہ چند سال میں تباہ کردی گئی ، اب ہم نے محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کر سکتے،مریم نواز نے کہا عوامی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کےلئے کبھی چھٹی نہیں کی، 5 سال میں کوئی اتنی سکیمیں نہیں لاسکتا جو 6 ماہ میں ہم کرچکے ہیں،ہماری سکیمیں کاغذی نہیں بلکہ عملی طورپر کام شروع ہوچکا ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے پہلے پرائس کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچے جارہا ہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیائ کے نرخ اب بھی کم ہیں، باقی صوبوں کا حال آپ جانتے ہیں،دریں اثناءکسان خوشحال....پاکستان خوشحال ،وزیر اعلیٰ مریم نوازکے کاشتکاروں کےلئے بڑے اعلانات،کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا گیا، گرین ٹریکٹر سکیم، ایگریکلچر گریجو یٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز کیا جائے گا،صوبہ بھر کے 136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آغازہوگیا،ہر تحصیل میں ایگریکلچر آفس میں زرعی سینٹر سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ مہیا کئے جائینگے، کاشتکار 15اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کےلئے زرعی مداخل کےلئے کسان کارڈ استعمال کر سکے گا، کسان کارڈ سے5 لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے،کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا، اوکاڑہ،بہاولپور،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی ما ل پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکر دیا گیا،کاشتکار زرعی مال سے بیج،کھاد، پیسٹی سائیڈ، مشاورت، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے،فریش ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن پروگرام کی منظوری دی گئی،پنجاب بھر میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹ کی ٹریننگ شروع کر دی گئی، ایگریکلچر گریجویٹ فیلڈ میں کاشتکاروں کو اچھی فصل کےلئے مشورے دیں گے۔
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا: مریم نواز



















