چناب نگر(نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں گزشتہ روز ہونیوالی 37ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس میں ملک بھر سے لاکھوں مجاہدین ختم نبوت و عشاقان ختم نبوت وعاشقان رسول نے شرکت کی۔ چناب نگر کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اورختم نبوت زندہ باد،پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونجتی رہی،چناب نگر کی سر زمین کو بینرز کتبوں،فلیکسز اور خوبصورت پرچموں سے سجا یاگیا تھا، ختم نبوت وشمع رسالت کے پروانے دیوانہ وار کا نفرنس میں شامل، کانفرنس کی افتتاحی نشست کا آغازصبح 11بجے تلاوت قرآن مجید سے ہو ا اس کے بعد حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قانون تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت میں قدغن لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،قادیانی نوازوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،ختم نبوت کے شہیدوں اور وطن کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 7 ستمبرکو50سال مکمل ہو نے پر گولڈن جوبلی پر اپنے آقاسے وفا و محبت کی تجدید و عزم کا دن ہے،قانون ناموس رسالت کے متعلق آئینی دفعات کا ڈٹ کر دفاع کریں گے۔ امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں، کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ ختم نبوت قوانین میں ترمیم کر نے یا سوچنے والے دنیا و آخرت میں نامراد ہوں گے،اپنے آقاسے محبت کا بہترین طریقہ وفائے مصطفی ہے،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے،جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے رہنما مولانا سجاد الرحمان نے کہا کہ قادیانی اپنی جداگانہ وآئینی حیثیت کو تسلیم نہ کر کے ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے،قادیانی گروہ مسلمانوں کے حقوق غصب کررہا ہے، اسلامیان پاکستان نے ہمیشہ عشق رسول کی لازوال داستانیں رقم کی ہے،مولانا حذیفہ سمیع حقانی اکوڑہ خٹک نے کہا کہ ملک عزیز میں عدم استحکام پیدا کر نے والی قوتوں سے سختی سے نبردآزما ہو نے کی ضرورت ہے،ہم ملک میں امن و امان کی فضا کو دیکھنا چاہتے ہیں،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، سنی علماءکونسل کے مرکزی رہنما مولانا اشرف طاہر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے،پاکستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے،ہم پاکستان کے امن کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،قانون ناموس رسالت پر کمپرومائز نہیں کریں گے،مولانا مفتی جمال الدین نقشبندی نے کہا کہ اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے متحد و یکجان ہو کر منکرین ختم نبوت دائرہ اسلام سے خارج کرایا اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا،امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ مولانا رمضان علوی نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ قومی وحدت و ملکی استحکام کے خلاف خوفناک سازشیں کررہے ہیں،جن کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا،وطن کی محبت ہمارے دلوں میں کوٹ کر بھری ہو ئی ہے،اصحاب رسول اہل بیت کی عظام کی شان میں توہین و گستاخی کے واقعات خطرہ کے الارم ہیں،مقتدر حلقے اس کی سنگینی کا احساس کریں،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر ونگران و منتظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ افواج پاکستان و دفاعی ادارے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں،ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ عقیدے وایمان کا تحفظ ہے،ملک کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے جوان مبارک باد کے مستحق ہیں،انہوں نے معزز مہمانوں اور کانفرنس کے شرکاءکا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ7ستمبر ایک تاریخ ساز دن ہے چونکہ اسی دن 1974کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا علماءو شمع رسالت کے پروانوں کی عظیم و لا زوال قربا نیاں رنگ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر اہلِ اسلام کی طرف سے مرزا مسرور احمد سمیت تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں کہ وہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی آغوش میں آجائیں تاکہ روزِ محشر ساقی کوثر کی شفاعت کے مستحق بن سکیں،مولانا فضل الرحمان آزاد کشمیرنے کہا کہ ہم تک اسلام اصحاب رسول کی قربانیوں سے پہنچا ہے،صحابہ امت کیلئے معیار حق ہیں،منکرین ختم نبوت کے خلاف پہلا اجماع عہد صدیقی میں صحابہ کرام ؓ کا تھا، ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما چوہدری شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مشن ختم نبوت انتہائی مبارک ترین مشن ہے،عقیدہ ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے والوں کو روکنے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے چوکیداری کا کام کرتے رہیں گے،ختم نبوت کا کام اپنے لئے سعادت سمجھ کر کرتے ہیں،شبان ختم نبوت کے امیر مولانا سید انیس احمد شاہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے اس کی عظیم عمارت جس بنیاد پر قائم ہے آئین پاکستا ن میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا، 1974کی قومی اسمبلی کے ممبران اور تحریک ختم نبوت کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا،اس وقت کی اسمبلی کا عظیم کارنامہ ہے،مولانا قاری اعظم حسین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے جس پر اسلام کی بنیاد قائم ہے،اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں،قادیانیوں کی ناپاک سازشوں و چالوں سے ہر لمحہ باخبر ہیں اور ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا گلزارا حمد آزادنے کہا کہ عرب و عجم دنیا کے ہر کو نے میں منکرین ختم نبوت کا تعاقب جا ری رکھیں گے،7 ستمبر کو سرکا ری سطح پر یوم ختم نبوت کے طور پر منایا جائے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے،،ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے ناظم مولانا قاری سلمان عثمانی نے کہا کہ 7 ستمبرکے فیصلے کو امت مسلمہ کی طرف سے قومی و ملی،جذبہ سے یاد رکھا جائے گا کہ آج کا دن تاریخ کاایک یادگار دن ہے پاکستان میں امن و امان قائم کر نے کیلئے علماءکو ساتھ رکھا جائے۔ ملک کو سیکو لر ازم اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے سیکولر لابیاں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے پاکستان پر حملہ آور ہو رہی ہیں،سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں قادیانیوں کی غیر قانونی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں قابل تشویش اور لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت پاکستان نوجوان نسل کا ایمان بچانے کے لئے ملک کے تمام تعلیم اداروں کے داخلہ فارموں میں ختم نبوت کا حلف نامہ داخل کرے،مولانا قاری احسن رضوان عثمانی،مولانا مفتی عمار قاسمی،مولانا سلطان محمود معاویہ،قاری عبدالرحمان تبسم،،محمد حنیف مغل،قاری ابوبکر صدیق مدنی،مولانا اعظم فاروق،مہر محمد ریاض نے کہا کہ ختم نبوت کے غیر متنازعہ اور مشترکہ مسئلہ کو فرقہ واریت سے جوڑنے کیلئے یہودی و قادیانی ایجنٹ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ اسلامیان پاکستان ان گھناو¿نی سازشوں کا ادراک کر کے اتفاق و یکجہتی سے ناکام بنانے میں ہر اول دستے کا کردار کرے، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو بنیادی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے، قادیانی تخریب کا ر ادارے اور عسکریت پسند تنظیموں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، لجنہ اماءاللہ اور تنظیم اطفال الاحمدیہ پر مکمل پابندی عائد کی جائے، ملک کی سول و ملٹری بیو رو کریسی کلیدی عہدوں پر بیٹھے ہو ئے قادیانی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائیگا،بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات کی نشست منعقد کی گئی،بعد نماز مغرب اصلاحی بیان ہوا ا ور مجلس ذکرکرائی گئی،کانفرنس ابھی جاری ہے۔
چناب نگر میں سالانہ کانفرنس، ختم نبوت قوانین میں ترمیم کر نے یا اسکا سوچنے والے دنیا و آخرت میں نامراد ہونگے: مقررین



















