ماسکو (مشرق نیوز) روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔یوکرینی حکام کے مطابق فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51افراد ہلاک اور 235زخمی ہوئے۔یوکرینی حکام کی جانب سے ہلاک و زخمی افراد کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب پولٹاوا میں 3روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چکانا ہوگا۔یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔
روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 51افراد ہلاک، 200سے زائد زخمی

















