پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود سے گزر، خیر سگالی پیغام بھی دیا

کراچی(بیورورپورٹ)پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، خیر سگالی پیغام بھی دیا،ذرائع کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اٹلی سے جکارتہ جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، ائیرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو ویلکم کیا،پوپ فرانسس کی جانب سے صدر ،پاکستانی عوام کےلئے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا گیا۔