راولپنڈی:(ایم این پی)بنگلہ دیش نے پاکستان کی کرکٹ کاجنازہ نکال دیا،ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست دےکر تاریخی فتح سمیت لی،راولپنڈی میںکھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 185 رنز کاہدف مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے 42 رنز بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا ،16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز کے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر چلتے بنے،بعدازاں کپتان نجم الحسین شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے ،سابق کپتان مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو میچ جتوا یا،پاکستانی باولرز کم سکور کا دفاع نہ کر سکے۔
میر حمزہ، خرم شہزاد، ابراراحمد اور سلمان آغا نے ایک ایک شکار کیا،138رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر بنگلہ دیش کے لٹن داس میچ،مہدی حسن میراز پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ،مہدی حسن نے سیریز میں 155 رنز بنائے اور 10وکٹیں حاصل کیں،ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز میں پاکستان کے بڑے بڑے نام بری طرح پٹے،بیٹنگ چلی نہ باﺅلنگ،مہمان ٹیم نے تمام شعبو ں میں آﺅٹ کلاس کرکے پاکستان کی کرکٹ کاجنازہ نکال دیا۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کی کرکٹ کاجنازہ نکال دیا،ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کلین سویپ فتح



















