حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کردیں،اوگرا نے ایل پی جی بم گرادیا

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات سستی،ایل پی جی مہنگی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،حکومت نے پٹرول1.89،ڈیزل3.32،لائٹ آئل2.97،مٹی کے تیل کی قیمت 2.15روپے لٹر کم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پٹرول259.10،ڈیزل262.75،لائٹ آئل 154.05،مٹی کاتیل162.62روپے لٹر ملے گا۔

دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی 7روپے کلو مہنگی کردی،6.99روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 243.99روپے مقرر کردی گئی،گھریلو سلنڈر بھی 82.54روپے مہنگاکر دیا گیا،11.8 کلو گرام والا گھریلو سلنڈ ر 2879روپے کاملے گا۔