بھارتی اداکارہ رمی سین کا کار کمپنی کےخلاف 50کروڑ ہرجانے کا مقدمہ

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ رمی سین نے گاڑی بنانے والی کمپنی کے خلاف 50کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے گاڑی کے مسلسل مسائل اور ناکافی مرمت کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔رمی سین نے 2020میں 92لاکھ روپے کی لاگت سے گاڑی خریدی تھی، کووڈ 19کے دوران گاڑی کم استعمال ہوئی لیکن پابندیاں ہٹنے کے بعد گاڑی کے مختلف مسائل سامنے آئے، جیسے سن روف، سانڈ سسٹم اور ریئر اینڈ کیمرے کے مسائل شامل ہیں۔25اگست 2022 کو ریئر اینڈ کیمرے کی خرابی کی وجہ سے گاڑی کا ستون سے ٹکرا ہوا، رمی سین کا دعویٰ ہے کہ ڈیلر نے ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گاڑی کو 10 سے زیادہ بار مرمت کیلئے بھیجا گیا لیکن مسائل برقرار رہے اس لئے رمی سین نے دعوی کیا کہ گاڑی میں مینوفیکچرنگ خرابی ہے۔رمی سین نے 50کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جس میں 10لاکھ روپے قانونی اخراجات کیلئے بھی شامل ہیں جبکہ وہ گاڑی کے متبادل کی بھی طلبگار ہیں۔