اسلام آباد:(بیورورپورٹ) برآمدات ، ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ،وزارت خزانہ نے ماہانہ بنیاد پر معاشی اپڈیٹ اور آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 47.6 فیصد اضافہ ہوا ،رواں برس جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،ملکی برآمدات سالانہ بنیاد پر 12.9 فیصد بڑھیں،مجموعی درآمدات میں بھی 16.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی،وزارت خزانہ نے کہا کرنٹ اکاونٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 78.1 فیصد کمی ہوئی تاہم جولائی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.2 ارب ڈالر رہا۔
برآمدات ، ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ


















