بیمار افراد،حاملہ خواتین اور 12سال سے کم عمر بچوں کے حج کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیمار افراد،حاملہ خواتین اور 12سال سے کم عمر بچوں کے حج کرنے پر پابندی عائد،سعودی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی ۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر و کینسر کے پیچیدہ مریض حج نہیں کرسکیں گے۔

ڈیمنشیا و متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد ،12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی،عازمین حج کےلئے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔