جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی: آئی جی جیل خانہ جات

لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کیلئے آنیوالوں کی شکایات پر کوئی توجہ نہ دیئے جانے کے باعث آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ پہلے دی جانے والی ہدایات کونظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف لواحقین اور عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اپنی شکایات کے ازالے کیلئے زیردستخطی و دیگر اتھارٹیز سے رجوع کرنا پڑتا ہے جو کہ عوام الناس میں محکمہ کے حوالے سے برا تاثر پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے جن کا تدارک کرنا فی الفور ضروری ہے ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاںفاروق نذیر کی طرف سے جو سرکلر جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق تمام سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بیرون جیل ویٹنگ شیڈیا کسی اور مناسب جگہ پر ایک گھنٹہ بیٹھیں گے تاکہ اسیران کے لواحقین اور عوام الناس کی شکایات سنیں اور ان کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کریں لیکن بدقسمتی سے ان ہدایات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف لواحقین کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں بلکہ انہین اپنی شکایات کے ازالے کیلئے زیردستخطی و دیگر اتھارٹیز(فورمز)سے رجوع کرنا پڑتا ہے جو کہ عوام الناس میں محکمہ کے حوالے سے برا تاثر پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے جن کا تدارک کرنا فی الفور ضروری ہے جس کی بابت مندرجہ زیل ہدایات جاری کی جا رہی ہیں،تمام سپرنٹنڈنٹس روزانہ دن 11 بجے سے بارہ بجے تک ویٹنگ شیڈ یا کسی اور مناسب جگہ پر بیٹھیں گے اور ملاقات کیلئے آنیوالے لواحقین کی شکایات سنیں کر انکا فوری ازالہ کریں گے۔سپرنٹنڈنٹس جیل باہر بیٹھنے کی جگہ اور وقت کی معلومات کسی نمایاں جگہ پر بورڈ پر لکھ کر آویزاں کریں گے ،ویٹنگ شیڈ میں کی جانے والی تمام کاررووائی ،بشمول لواحقین یا ملاقاتیوں کی شکایات اور ان کے حل کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات ایک مستقل رجسٹر میں تفصیل (annotated from) ساتھ درج کی جائیں گی،مذکورہ رجسٹر کی تیاری ،درستگی اور دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری انچارج بیرون انٹرویو شیڈ ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،ای ،پر ہو گی ،جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ رجسٹر میں تمام معلومات صحیح ،بروقت اور مکمل طور پر درج کی جائیں،اس رجسٹر پر روزانہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)اور سپرنٹنڈنٹ جیل دستخط ثبت کریں گے تاکہ رجسٹر کی معلومات کی تصدیق اور نگرانی کی جا سکے،دستخظ کرنے والے افسران کو ہر اندراج کی درستگی اور مکمل ہونے کی تصدیق کرنا ہو گی،مندرجہ بالا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ہدائیت کی جاتی ہے کہ ان ہدایات پر مکمل اور صحیح طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں،تمام سوالات ،شکایات اور ان کے حل کے لئے جاری کئے گئے احکامات یا اقدامات کو روزانہ وٹس اپ گروپ grievances of visitors.prisoners میں ارسال کیا جائے گا اس گروپ کے فوکل پرسن علی امیر شاہ سپرنٹنڈنٹ جیل ہونگے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر کے زیردستخطی کو پیش کرے گا تاکہ آپریشز کی موثر نگرانی اور بروقت فیصلے ممکن ہو سکیں،مزید برآں اس رجسٹر کا معائنہ صدر دفتر کے سینئر افسران،متعلقہ ریجنل ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر معززین کے رسمی اور غیر رسمی دوروں کے دوران کیا جائے گا کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کروجہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،درج بالاہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔