جوبائیڈن کا نیتن پر جنگ بندی مذاکرات قبول کرنے کیلئے دباو

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات قبول کرنے کیلئے دباوڈالتے ہوئے قاہرہ میں جاری بات چیت کو انتہائی اہم قرار دےدیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاجو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے غزہ جنگ بندی ،یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قاہرہ میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر نے قاہرہ مذاکرات کو غزہ جنگ بندی ،یرغمالیوں کی رہائی کےلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو پر جلد از جلد جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرنے پر زور دیا،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ناکام دورہ مشرق وسطیٰ کے بعد کیا، انٹونی بلنکن اسرائیل ،حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی مذاکرات پرکوئی بڑی پیشرفت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔