پارا چنارکمیونٹی کا 14 اگست کو اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کا اعلان

نیویارک (خواجہ فاروق) پارا چنارکمیونٹی نے 14 اگست کو اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ حاجی ابرار حسین توری، ایوب حسین لالہ اور سید حسن نے کہا کہ پاراچنار میں حالات بہت کشیدہ ہیں، زندگی محفوظ نہیں، افغانستان سے آنیوالے دہشت گرد کمیونٹی کے افراد کو موت کے گھات اتار رہے ہیں، حکومت تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی، دلبرداشتہ ہوکر احتجاج کا فیصلہ کیا۔ مظاہرے میں کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بس بہت ہوگیا، مزید نسل کشی برداشت نہیں، دنیا پاکستان میں تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔