لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 119ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں ٹاپ کرنے پر ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کومبارکباد دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کو خصوصی تعریفی خط سے نوازا۔ 119ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میںملک بھر کے مختلف محکموں کے افسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اہم ترین پروفیشنل کورس میں ہمایوں بشیر تارڑ کی پہلی پوزیشن پاکستان پولیس سروس کیلئے باعث افتخار ہے۔ ہمایوں بشیر تارڑ قبل ازیں پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ، آرپی اوز، ڈی پی اوز ملازمین کو درپیش مسائل کا اپنی نگرانی میں فوری حل یقینی بنائیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام افسران فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ، ویلفیئر اور ڈسپلن سمیت تمام امور سے متعلقہ درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلیف فراہم کریں ۔ ان خیالات کا اظہارآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کو تعریفی خط

















