بارودی مواد برآمدگی کیس میں روف حسن کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بارودی مواد برآمدگی کیس میں روف حسن کا جسمانی ریمانڈ منظور، اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کے سپرد کردیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے بارود ی مواد برآمدگی کیس پر سماعت کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا،ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے احمد وقاص جنجوعہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

















