اسلام آباد:(بیورورپورٹ) دہشتگردی میں ملوث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم ،تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا،وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو 2سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دینے کی منظوری دی گئی،نیکٹا نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا،دریں اثنا حکومت نے نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کیخلاف بڑا اقدام اٹھالیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا،دہشتگردوں نے مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا اب سے دہشتگردوں کے ناموں کےساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت و نظرئیے کی عکاسی کرنا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیادہشتگرد تنظیموں نے اسلام کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے ناپاک عناصرکوفتنہ الخوارج کہتے ہیں،دہشتگردی سے وابستہ افرادکےساتھ مذہبی القاب استعمال نہیں کیے جائیں گے، تمام سرکاری اداروں کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی،نوٹیفکیشن وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں و دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں ،اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔
گل بہادر ،مجید بریگیڈ کالعدم ،ٹی ٹی پی کو ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا،وزارت داخلہ



















