لاہور :(اپنے رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا میڈیسن وئیر ہاﺅس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا، مریم نواز شریف نے مراکہ میں محکمہ صحت کے سینٹرل وئیر ہاﺅ س کا دورہ کیا اور اضلاع کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہاﺅس جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں ادویات کی فراہمی کےلئے9میڈیسن وئیر ہاﺅسزباقاعدہ فنکشنل ہوگئے جہاں 17ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہے، مریم نواز نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اورپنی نگرانی میں اضلاع کےلئے میڈیسن کے خصوصی ٹرک روانہ کیے، وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا۔
مریم نوازنے وئیر ہاﺅس میں سٹور کردہ ادویات کی مدت معیاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا،سیکرٹری صحت علی جان خا ن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا نئے جدید ترین ویئر ہاﺅس سے ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا، ، وئیر ہاوسز میں تقریبا ً10ارب سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے،ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کےلئے 7ارب روپے سے زائد کے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ اور دیگر سامان بھی وئیر ہاﺅس سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی، وئیر ہاﺅسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اورڈسپوزبیل بیڈشیٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیڈرل ری پبلک جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی، مریم نواز نے جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر شر پسندوں کے حملے پرجرمن حکام کے فوری ایکشن کو سراہا، وزیراعلیٰ نے کہاامید ہے جرمنی واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا اورمستقبل میں ایسے واقعات نہیںہونگے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اوراقتصادی تعاون، ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے پنجاب کے ترقیاتی شعبوں میں جاری تعاون اور سرمایہ کاری کو سراہا، قابل تجدید توانائی، پیشہ ورانہ تربیت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، الفریڈ گراناس نے پنجاب کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،الفریڈ گراناس نے پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، جدت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا اور صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں ممکنہ شراکت داری کے امکانات کاجائزہ لیاگیا،وزیر اعلیٰ نے جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی میں بھرپور معاونت کا یقین دلایا،پنجاب میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جے سیون گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اعوان نے بھی ملاقات کی، مریم نواز نے صوبے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا،صوبے میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتر ی کےلئے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،اربن ڈویلپمنٹ، سستی رہائشوں کے پراجیکٹ سمیت کئی اہم شعبوں پر گفت وشنید ہوئی۔
چیئرمین مقبول حسین اعوان نے وزیر اعلیٰ کے عوامی خدمت کے ویژن کو سراہا، مریم نوازنے کہا پنجاب حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، چیئرمین مقبول حسین اعوان نے کہا عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومت سے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















