محکمہ داخلہ کا چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور (مرزا ندیم بیگ) چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ نے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ تین بلٹ پروف فارچونر اور تین ٹیوٹا ہائی ایس خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے چینی اور غیرملکی وفود کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں لینے کی تجویز تیار کی جس کے مطابق تین بلٹ پروف فارچونر اور تین ٹیوٹا ہائی ایس خریدی جائیں گی۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس سمری کی منظوری دیدی ہے۔اس پراجیکٹ پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں پول میں رکھی جائیں گی خریدی جانے والی گاڑیاں چینی اورغیرملکی وفود کی موومنٹ کیلئے استعمال ہونگی۔