سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون، 78.79 میٹرک ٹن چینی ،آٹا، 1205 سگریٹ کے سٹاکس برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی سمگلنگ کریک ڈاﺅن میں ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔ 7جولائی تا14 جولائی کے دوران ملک بھر سے 62.79 میٹرک ٹن چینی، 16 میٹرک ٹن آٹا،1205 سگریٹ کے سٹاکس، 14 کپڑے کے تھان اور 0.03 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔متعلقہ اداروں نے پشاورسے0.74میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے62.05میٹرک ٹن چینی برآمد کی،ملتان سے 136، کراچی سے789 جبکہ کوئٹہ سے280سگریٹ کے سٹاکس برآمدکئے،ملتان سے10جبکہ کوئٹہ سے4کپڑے کے تھان برآمد ہوئے، ملتان سے 0.002، کراچی سے 0.02 اور کوئٹہ سے 0.008 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3245 میٹرک ٹن کھاد، 297.436 میٹرک ٹن آٹا، 34729.07 میٹرک ٹن چینی، 316334 سگریٹ کے سٹاکس، 149626 کپڑے کے تھان اور 6.859 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔