لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ شاہ چارلس سوم نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے اور مشرق وسطی میں امن کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی کی حکومت کی نئی پارلیمنٹ سے خطاب میں شاہ چارلس نے حکومت کے ایجنڈے کا اعلان کیا۔شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت خودمختار فلسطینی ریاست اور محفوظ اسرائیل کے ساتھ دو ریاستی حل کیلئے پرعزم ہے اور مشرق وسطی میں طویل مدتی امن و سلامتی کی کوششوں میں کردار ادا کرے گی۔
شاہ چارلس نے لیبر حکومت کے ایجنڈے کا اعلان کردیا

















