اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا پلان تیار،وزارت قومی غذائی تحفظ منصوبے کا پی سی ون جلدمنظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کوبھیجے گی،وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن اقدام کے تحت کیے گئے فیصلے میں وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں ایک لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر 3 سال میں منصوبہ مکمل کرے گی،منصوبے کےلئے صوبائی حکومتوں کو کاسٹ شیئرنگ کی بنیاد پر فنڈز دئیے جائیں گے،300 ارب سے زائد لاگت سے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی جائے گی۔
ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا پلان تیار



















