مہنگے ترین آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے پر غور شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے مہنگے ترین آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا زیادہ مہنگے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں،اچھے نتائج سامنے آئیں گے،ملک میں بجلی کی طلب میں 10 فیصد تک کمی ہوگئی، آئی پی پیز کے حوالے سے بہت کچھ کررہے ہیں دیکھ رہے ہیں کس آئی پی پی کا کتنا عرصہ باقی رہ گیا، کس آئی پی پی سے کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہے عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے اس کی قیمت کیا ہوگی یہ سب دیکھنا ہوگا، آئی پی پیز کو نکالنے کی قیمت کیا برداشت کرسکتے ہیں؟۔