9مئی واقعات کی مذمت، احتجاج پر امن ہونا چاہیے:امریکہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے 9مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔

ترجمان محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں مشترکہ مفاد ہے، متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔

9 مئی حملوں کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہیے،حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔