شاہ محمود قریشی پر 9مئی کی پلاننگ کاالزام عائد،چالان جمع

لاہور:(کورٹ رپورٹر)جلاﺅ گھیراﺅ کیس میںقریشی کیخلاف چالان جمع،9مئی کی پلاننگ کاالزام عائد،عدالت نے نوٹسز جاری کردئیے،لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کےخلاف چالان عدالت میں جمع کرایا۔

جمع کرائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر 9مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا،50سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے۔