نارووال:(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوپرائس مجسٹریٹس کی طرف سے دیگراشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے کی جانےوالی کارروائیوں کے بارے آگاہ کیا۔تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزسمیت تمام پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کامقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں اشیاءکی قیمتوں،طلب اوررسدکی کڑی نگرانی کریں اورناجائز منافع خوری،گرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔
ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزنے ڈپٹی کمشنر کوبتایاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ضلع بھرمیں یکم جولائی سے4جولائی تک گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کی چیکنگ کے لیے5ہزار347انسپیکنشنزکی گئیں،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اورکاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق اشیاءضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے
اسسٹنٹ کمشنر اشیاءکی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں، ڈپٹی کمشنر نارووال



















