اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا،قیمت میں3.33روپے یونٹ اضافہ کردیا،نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن ،کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
ادھر کراچی کےلئے بجلی1.67یونٹ یونٹ سستی کردی گئی،کمی اپریل 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،صارفین کو ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔
دوسری جانب کرنٹ سے ہونے والی اموات پر ڈسکوز قصوروار نکلیں، نیپرا نے 4تقسیم کار کمپنیوں کو 11 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا،کمپنیوں کو متاثرہ خاندانوں کو 40 لاکھ روپے ادا اور ہر خاندان کو ایک نوکری دینے کا حکم دےدیا گیا۔
دریں اثنا پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور نے انکوائری شروع کر دی، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دئیے، لیسکو افسروں سے بلنگ کا ڈیٹا و دیگر تفصیلات طلب کرلی گئیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون نے کہا اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیں گے۔
حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا، مزید3.33روپے یونٹ اضافہ



















