کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان کی ہسپتال سے ویڈیو سامنے آگئی
ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا خان بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں اب ہسپتال سے ان کی کیموتھراپی کروانے سے قبل ویڈیو سامنے آئی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان کے فین پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کیموتھراپی کروانے کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ حنا خان بہادری سے کیموتھراپی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرتی ہیں، آئیے اس مشکل وقت میں دعاو¿ں کے ساتھ ان کا ساتھ دیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ’ افواہوں کے پیش نظر تمام لوگ جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال کرتے ہیں انہیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے سٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔



















