ساہیوال میں کاشتکاروں کی سہولت کےلئے کسان سہولت سنٹر کا قیام

ساہیوال: (بےورورپورٹ)محکمہ زراعت توسیع و پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کی سہولت کےلئے کسان سہولت سنٹر کا قیام، کسان سہولت سنٹر پر کاشتکاروں کو 15فی صد رعایتی قیمتوں پر کپاس کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع و پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال جانب سے کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے اور کپاس کے کاشتکاروں کو ادویات کی رعایتینرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کےلئے کسان سہولت سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں،کپاس کے کاشتکار ان سنٹرز سے کپاس کی ادویات عام مارکیٹ سے15فی صد رعائتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں۔