پٹرول بم کے آفٹرشاکس،انٹر سٹی کرائے 5فیصد مہنگے

لاہور:(کامرس رپورٹر)پٹرول بم کے آفٹرشاکس،انٹر سٹی کرائے 5فیصد بڑھادئیے گئے،ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر کرایوں میں 10سے200 روپے تک ازخود اضافہ کردیا۔

عوام نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے کہاپٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کوئی ریلیف نہیں ملتا،نرخ بڑھنے پر کرائے فوری بڑھادئیے جاتے ہیں،حکومت فوری نوٹس لے۔