پہلا صدارتی مباحثہ، جوبائیڈن،ٹرمپ آمنے سامنے،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

اٹلانٹا ،واشنگٹن:(خواجہ فاروق)پہلے صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن،ٹرمپ آمنے سامنے،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی،ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہونے والے مباحثے میں امریکی معیشت ، یوکرین جنگ سمیت دیگرموضوعات پر بات چیت کی گئی۔

جو بائیڈن نے کہا صدارت سنبھالی تو معیشت بہت خراب تھی، یقینی بناﺅں گا ملازمتوں میں اضافہ ہو، گھروں کی خریداری آسان ہو سکے،ٹرمپ امریکی تاریخ کے واحد صدر تھے جن کے دور میں ملازمتوں میں کمی ہوئی، ٹیکس چھوٹ سے صرف امیروں کو فائدہ پہنچا ،غزہ میں جنگ بندی منصوبے کو عالمی حمایت حاصل ہے، ٹرمپ ہارا ہوامایوس انسان ہے۔

ٹرمپ نے کہا جس طرح کوویڈ کو سنبھالا کریڈٹ نہیں دیا گیا،امریکہ آنےوالے ہزاروں تارکین وطن سے سوشل سیکورٹی کا نظام برباد ہو جائے گا،جوبائیڈن کی ملٹری پالیسیاں احمقانہ ہیں میں بھی افغانستان سے انخلا کر رہا تھا، لیکن جس طرح بائیڈن نے کیا وہ تاریخ کا شرمندہ ترین واقعہ تھا،کمپنیوں ،امیروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے مزید نوکریاں پیدا ہوں گی، فائدہ نچلے طبقے تک جائے گا۔

سابق امریکی صدر نے کہا بائیڈن کی زیر صدارت امریکہ کو دنیا میں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا، تیسری دنیا کا ملک بن گئے ، بائیڈن صدر منتخب ہوئے تو امریکہ نہیں بچے گا،میں صدر ہوتا تو حماس کبھی بھی اسرائیل پر حملہ نہ کرتی،بائیڈن نے کہا میرے سامنے واحد مجرم ٹرمپ ہے جسے عدالت سے سزا ہو چکی ، ٹرمپ کو ووٹ امریکی جمہوریت کےخلاف ہوگا۔

صدارتی مباحثے کے دوران دونوں کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ بھی ہوا، ہاتھ تک نہ ملایا،مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دےدیا۔