ساہیوال:(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہر بھر کے قبرستانوں کی صفائی میں مصروف، شہر کے مختلف قبرستانوں کی صفائی مکمل کر دی گئی۔
شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے عملے نے شہر کے مختلف قبرستانوں مائی شاہ، بھٹو نگر، کوٹ خادم علی اور جھال روڈ قبرستانوں کی صفائی کی۔بعدازاں انہوں نے ایکسین میپکو کے ہمراہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سٹریٹ لائٹس کی مرمت، پیچ ورک اور بجلی کی لٹکتی تاروں درست کرنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ شیخ اشفاق احمد نے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں تاکہ مجالس کے شرکاءکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میونسپل کارپوریشن ساہیوال کاعملہ قبرستانوں کی صفائی میں مصروف



















