منیجر سرکل ون پیر مکی کا اختیارات کا ناجائز استعمال، مالی امور کی ذمہ داری ورک چارج سکیورٹی گارڈ کے سپرد

لاہور (قمر عباس نقوی) منیجرسرکل 1پیر مکی دربار کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال، محکمے کے مالی امور میں مالی بے ضابطگیوں کی انجام دہی،وقف پراپرٹیز سے کرایہ کی مد میں کولیکشن کی ذمہ داری پر ورک چارج سکیورٹی گارڈ کی عرصہ دراز سے تعیناتی، منیجر اور ڈیلی ویجیز سکیورٹی گارڈکی ملی بھگت سے وقف پراپرٹیز میں خریدو فروخت سمیت سرکاری کیش بک میں فیک اندراج، معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش، سکیورٹی گارڈ پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب سرکل پیر مکی کے منیجر کا وقف پراپرٹیز کو ذاتی کمائی کے ذریعہ بناتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالی امور پر ڈیلی ویجیز سکیورٹی گارڈ کو تعینات کر رکھا تھا جو کہ غیر قانونی اقدام تھا۔ اس حوالے سے منیجر کی ملی بھگت سے ماضی قریب میں کیش بکسز سے نذرانہ کی چوری کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے اور ڈیلی ویجیز سکیورٹی گارڈ عمران کو صدر آفس کی ٹیم نے کیش چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جس پر منیجر کی جانب سے رپورٹ تحریر کی گئی جس میں سکیورٹی گارڈ کو بچانے کی بھرپور کو شش کی گئی اسی طرح عید الفطر کے بعد کیش کشادگی سے تقریبا 2سے 3لاکھ روپے کی مبینہ طور پر چوری ہوئی جس کو مکمل طور پر راز میں رکھا گیا اس کے علاوہ منیجر پیر مکی گلزار خان کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا اور وقف پراپرٹیز سے کرایہ کی کولیکشن جیسے اہم امور پر سکیورٹی گارڈ جو کہ ڈیلی ویجز تھا اس کو مقرر کر رکھا تھا جبکہ مستقل رینٹ کلرک کو ڈمی کیا گیا تاکہ وقف پراپرٹیز کی کیش اور مبینہ طور پر فروخت کے معاملہ میں کسی قسم کے مسئلہ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ڈیلی کیش رجسٹر پر آمدنی کا فیک اندراج بھی کیا جا رہا تھا جس پر عرصہ سے منیجر گلزار احمد خان کی طرف سے مکمل طور پر مجرمانہ خاموشی دیکھنے میں آرہی تھی اس حوالہ سے گمٹی بازار یونٹ سے رقم وصول کی گئی لیکن اکائنٹ میں رقم جمع ہی نہیں ہوئی جبکہ رجسٹر پر اس کا اندراج کیا گیا یونٹ کا مالک شریف اور عمران ہے، اس پر منیجر سرکل پیر مکی کی طرف سے ایک دو روز قبل تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اس کے علاوہوقف پراپرٹیز کی فروخت کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی جس سے حاصل ہونے والی رقم میں سے منیجر سرکل 1پیر مکی کو بھی مبینہ طور پر شامل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق منیجر پیر مکی اور ڈیلی ویجیز سکیورٹی گارڈ کے درمیان لاکھوں روپے کا لین دین تھا جس کے تنازعہ پر منیجر سر کل 1 پیر مکی گلزار کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمی درج کروایا گیا جس میں ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چلان رجسٹر اور مالی امور میں خورد برد اور داتا دربار کی جعلی مور رکھنے میں ڈیلی ویجیز سکیورٹی گارڈ عمران شامل ہے اس میں منیجر کی طرف سے اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ عمران کو وقف پراپرٹیز کے کیش کولیکشن پر تعینات کرکھا تھا جو کہ ان کے اختیارت کا ناجائزاستعمال کا اعتراف ہے اس پر محکمہ کی جانب سے کارروائی تاحال نہیں کی گئی جبکہ منیجر گلزار کا کرپشن کے تمام تر ذمہ داری ڈیلی ویجیز پر ڈال کر خود کو کلین چٹ دیدی ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ اوقاف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میرے علم میں معاملہ آیا اس پر سرکل پیر مکی منیجر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اس معاملہ پر مقدمہ کا اندراج کروایا جائے جو کہ منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور ڈیلی ویجیز سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کرتے ہوئے سپیشل آڈٹ کروایا جا رہا ہے اس پر انکوائری کی جا رہی ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔