بجٹ کے زیراثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان

اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک میں مجوزہ بجٹ کے زیراثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت وفاقی حکومت بجٹ 2025-24 کے نفاذ کی مناسبت سے یکم جولائی سے پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔

حال ہی میں مجوزہ فنانس بل 2024 میں حکومت نے زیادہ سے زیادہ پٹرولیم لیوی میں قابل ذکر اضافہ متعارف کرایا ہے جس سے اسے 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کیا گیا ہے۔ لیوی ایڈجسمنٹ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری حکومت کو بھیجے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔ حکومت ریونیو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریگی۔