اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقررکرنے کانیا قانون نافذ

لاہور:(سٹاف رپورٹر)اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقررکرنے کانیا قانون نافذ،گورنرسلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ بل پر دستخط کردیئے۔

دی پنجاب پرائس کنٹرول ایسنشل کموڈیٹیز قانون کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کی جائے گی،پرائس کنٹرول ایسنشل کموڈیٹیز قانون کے تحت وزیر صنعت کنونیئر ہوں گے ،کونسل 49 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کرے گی، ہوم، لائیو سٹاک ، خوراک و دیگرسیکرٹریز بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔